افتخار گیلانی

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی پر خصوصی پیغام

اسلام آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں عظیم قائد کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم برصغیر کے ایک عظیم رہنماء تھے اور آج کا دن قائداعظمؒ کے نظریات سے تجدیدِ عہد کرنے کا دن ہے۔

وزیراعظم افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ قائد اعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت ہی برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن نصیب ہوا، اور ان کی فکر و جدوجہد آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قائد اعظم کا یہ فرمان کہ “کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے” ہمارا بنیادی عزم ہے، اور جب تک کشمیر مکمل آزاد نہیں ہوتا تکمیلِ پاکستان کا خواب ادھورا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے افتخار گیلانی کی اہم ملاقات، ریاستی مسائل حل پر اتفاق

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ کشمیری عوام قائداعظمؒ کے افکار کی روشنی میں اپنی منصفانہ جدوجہدِ آزادی کو ہر صورت جاری رکھیں گے۔