میرپور ( کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم کی زیرصدارت اہم اجلاس ،کاروباری سرگربحال، قانون شکنی،جتھے بازی کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا
ڈپٹی کمشنر میرپور کی زیرصدارت اجلاس میں سوشل میڈیا کے منفی استعمال اور شرپسند عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم سے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر شہزاد کی سربراہی میں تاجر نمائندگان اور کاروباری شخصیات پر مشتمل نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: سرکاری اداروں میں نئی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد
ملاقات میں ضلع میرپور میں امن و امان کے قیام، کاروباری سرگرمیوں کی بحالی، تاجران کو تحفظ کی فراہمی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ کسی فرد یا گروہ کو انارکی پھیلانے، زبردستی دکانیں بند کروانے یا کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔
قانون ہاتھ میں لینے، امن و امان میں خلل ڈالنے یا شہریوں اور تاجران کو کاروبار سے روکنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر میرپور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتھے بازی کے ذریعے شہر کے امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی مکمل حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
اس موقع پر ایس ایس پی میرپور خرم اقبال، اسسٹنٹ کمشنر میاں حسام ساجد، انجمن تاجراں کے چوہدری محمد نعیم، سہیل شجاع مجاہد، راجہ خالد، شیخ حمید الحق، صدر آٹو مارکیٹ مرزا نبیل اور دیگر کاروباری و تاجر نمائندگان موجود تھے۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور کاروباری طبقے کو معمول کے مطابق کاروبار جاری رکھنے کے لیے انتظامیہ ہر ممکن تعاون اور تحفظ فراہم کرے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:معیاری خوراک کی فراہمی، مانیٹرنگ کا نظام موثر بنایا جائے، وزیراعظم گیلانی
تاجران نے بھی امن و امان کے قیام، قانون کی پاسداری اور پُرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انٹرنیٹ کی بحالی کے حوالے سے شرکاء نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد عام عوام کو بنیادی حقوق اور ضروری مواصلاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ انٹرنیٹ کی بحالی سے معمولاتِ زندگی اور کاروباری سرگرمیوں کو معمول پر لانے میں بھی مدد ملی ۔
جبکہ مواصلاتی نظام کی دستیابی عوام اور کاروباری طبقے کی اہم ضرورت ہے۔ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ سوشل میڈیا کو مثبت اور ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کیا جائے۔
سوشل میڈیا پر منفی، اشتعال انگیز یا قانون و امن کو متاثر کرنے والا مواد پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کسی بھی قسم کی شرپسندی، اشتعال انگیزی یا امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کو مؤثر انداز میں روکا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم اور ایس ایس پی خرم اقبال نے کہا کہ شہریوں، تاجران اور کاروباری طبقے کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کا قیام انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
عوام کی خدمت کا مشن جاری رہے گا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں امن، بھائی چارے، باہمی تعاون اور معمولاتِ زندگی کی بحالی کے لیے انتظامیہ تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی۔
صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر شہزاد نے کہا کہ انتظامیہ کاروباری سرگرمیوں کی بحالی اور تسلسل کے لیے تاجران کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔ کاروباری طبقہ مزید احتجاج اور معاشی تعطل کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
اس لئے تمام فریقین کو باہمی مشاورت، تعاون اور افہام و تفہیم کے ذریعے معاملات کو حل کرنا چاہیے۔تاجر نمائندگان نے کہا کہ دکانیں اور کاروبار کھلے رکھنے کیلئے تاجران کو مؤثر تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ معاشی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں۔
انہوں نے امن و امان کے قیام، قانون کی پاسداری اور شہر میں بھائی چارے و یکجہتی کے فروغ کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
ا




