سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) مظفرآباد ڈاکٹر عامر شہزاد کی تعیناتی کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد مقدمے میں آگے کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس خالد یوسف چوہدری نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔ سابق ڈی ایچ او مظفرآباد ڈاکٹر متین نے ڈاکٹر عامر شہزاد کی بطور ڈی ایچ او مظفرآباد تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، جبکہ دائر کی گئی اس درخواست میں عدالت سے حکمِ امتناعی جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ:ڈاکٹر عامر شہزاد کی بطور ڈی ایچ او تعیناتی چیلنج
کیس میں وکلائے فریقین کی پیشی
سماعت کے دوران ڈاکٹر عامر شہزاد کی جانب سے راجہ خالد ایڈووکیٹ اور وحید بشیر اعوان ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، جبکہ درخواست گزار سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر متین کی جانب سے ثاقب احمد عباسی ایڈووکیٹ نے اپنے موکل کا موقف پیش کرتے ہوئے مقدمے کی پیروی کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔




