محکمہ تعلیم نسواں نیلم کی بادشاہی ، 4 ماہ سے سکول بند، طلباء وطالبات تعلیم سے محروم

نیلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل ) محکمہ تعلیم نسواں نیلم کی اخپل بادشاہی کا نظام ، 4ماہ سے بندگرلز پرائمری سکول گہوری اور گھموٹ نہ کھل سکے۔وزیرتعلیم،سیکرٹری تعلیم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنسواں نیلم کی من مانیوں سےطلباء وطالبات کا تعلیمی سال ضائع کئے جانے کے مترادف ہے ۔۔

مقامی تعلیمی کمیٹی کی مشاورت کے بغیر معلمات کاتبادلہ کرکے سکول بند کردیئے گئے۔ سابق ڈی پی او آزادکشمیر نصیراحمد خان نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر، چیف سیکرٹری آزادکشمیر نیلم میں بند گرلزپرائمری سکولوں کانوٹس لیتے ہوئے سکول۔ سکول نااہل انتظامیہ ڈی ای او اور اے ای او ز کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نسل نو کوتعلیمی سہولیات مل سکیں۔

حکومت آزادکشمیر نیلم میں اداروں کوکنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ معلمات بائیومیٹرک حاضری سسٹم کے باوجود غائب ہیں۔معلمات باقاعدگی کیساتھ تنخواہ وصول کرتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گہوری گرلز پرائمری سکول سے ایک معلمہ میڈیکل چھٹی پر ہے کہ باوجود ڈی ای او نسواں نیلم نے دوسری معلمہ کواپنی من مانیوں کے ذریعے تعیناتی کے 6 ماہ بعد تبدیل کردیاگیاہے۔

جونسل نو کیساتھ ظلم ہے حکومت آزادکشمیر فی الفور نوٹس لے بصورت دیگر حکومت آزادکشمیر باالخصو ص سیکرٹری تعلیم، ڈی ای او نسواں نیلم کیخلاف طلباء کولیکروالدین شاہراہ نیلم بند کریں گئے۔

انہوں نے کہاکہ یونین کونسل سرگن کے علاقہ گھموٹ گھموٹ کے استاتذہ حاضر نہ ہو سکے۔ ایک سیٹ خالی ہے سال کے آغاز پر ہی بچے سکول میں جانے کے باوجود پڑھائی سے خالی واپس آتے ہیں۔بچے 25 ایام سے روزانہ کی بنیاد پر سکول جاتے اور خالی ہاتھ واپس آتے ہیں جو ظلم ہے۔
آزادکشمیر پولیس کی بڑی کارروائی ، آزادپتن سے دہشتگرد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

Scroll to Top