مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور اس کے گردونواح میں جنگلی سور اور دیگر جنگلی جانوروں کی جانب سے کسانوں کی قیمتی فصلوں کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس وقت مظفرآباد شہر اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں مکئی کی فصل کی کاشت جاری ہے جبکہ کئی علاقوں میں فصل تیار ہو چکی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ میں جنگلی جانوروں کا بڑھتا خطرہ، عوام مشکلات کا شکار
کسانوں کے مطابق جنگلی سور رات کے وقت فصلوں پر حملہ کر کے انہیں تباہ کر رہے ہیں، جس سے انہیں شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔
کسانوں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں پہلے ہی غربت کی شرح زیادہ ہے، ایسے میں فصلوں کو نقصان پہنچنے سے غریب کسانوں کیلئے مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں۔
ان کا مطالبہ ہے کہ نو منتخب حکومت جنگلی جانوروں کے حملوں پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کرے تاکہ کسان اپنی محنت سے اگائی گئی فصلیں گھروں تک پہنچا سکیں اور گھریلو کاشتکاری کو فروغ مل سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا : جنگلی سوروں کا حملہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی
کاشتکاروں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ حکومت اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی تاکہ آزاد کشمیر میں گھریلو اور مقامی سطح کی کاشتکاری کو فروغ دیا جا سکے اور کسانوں کو ہونے والے مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔




