ایران کا 370 سے زائد امریکی اور اسرائیلی طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Pakistan SCO Summit 2026

تہران: ایرانی فضائیہ کے دفاعی ڈپٹی کوآرڈی نیٹر بریگیڈیئر جنرل محمد صادقیان نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ایرانی فضائی دفاعی فورسز نے 370 سے زائد دشمن طیاروں کو نشانہ بنایا، جبکہ متعدد طیاروں اور ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

ایرانی حکام کے مطابق 12 روزہ جنگ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور معلومات کی روشنی میں فضائی دفاعی نظام کی کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد 28 فروری کو شروع ہونے والی دوسری جنگ سے قبل دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر ،نوٹیفکیشن جاری

بریگیڈیئر جنرل محمد صادقیان کا کہنا تھا کہ دشمن کو یہ یقین تھا کہ جنگ کے پہلے ہی روز بڑے پیمانے پر کیے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں ایران کے تمام فضائی دفاعی ریڈارز تباہ ہوچکے ہیں، تاہم ایرانی فضائی دفاع نے دشمن کے طیاروں اور ڈرونز کو نشانہ بنا کر ان اندازوں کو غلط ثابت کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو روز کے دوران خلیج فارس کی حدود میں ایک امریکی MQ-9 ریپر اسٹریٹجک ڈرون کو بھی ایرانی فضائی دفاع نے نشانہ بنایا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: 27ستمبر کو لانگ مارچ کی کال،پی ٹی آئی اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

واضح رہے کہ MQ-9 ریپر امریکی ساختہ بغیر پائلٹ طیارہ ہے جسے نگرانی، انٹیلی جنس اور حملہ آور کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایرانی جانب سے ماضی میں بھی ایسے ڈرونز کو نشانہ بنانے کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، تاہم فوجی کارروائیوں سے متعلق بعض دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق مختلف رہی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026