زمین

پنجاب میں کرپشن کیخلاف گرینڈ آپریشن،خفیہ سیل قائم ،گرفتاریاں شروع

Pakistan SCO Summit 2026

پنجاب حکومت نے کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرتے ہوئے خفیہ سیل قائم کردیا، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت گرفتاریاں بھی شروع ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرپشن کےخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے،اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کارروائیوں کی ذاتی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا : سونے کی تلاش کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کا کرپشن اسکینڈل بے نقاب

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کرپشن، رشوت یااختیارات سےتجاوزکی اطلاع ہیلپ لائن پردیں،ہرشکایت پرکارروائی ہوگی جبکہ شکایت کنندہ کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی ایک اطلاع کرپشن اوررشوت خوری کا پورا نیٹ ورک بے نقاب کرسکتی ہے،لوٹی ہوئی رقم کی مکمل ریکوری تک کارروائی ختم نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:حاجی پیر ویلی : گاؤں بیاڑاں میں لنک روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کرپشن پیسے ہی نہیں، عوام کے حق اوراعتماد کی چوری بھی ہے،ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے جدید مانیٹرنگ نظام استعمال ہوگا۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ عوام کا اعتماد حکومت کا سب سے بڑا اثاثہ ہے، اس پرآنچ نہیں آنے دوں گی،ترقیاتی منصوبوں کے فنڈزشفاف طریقےسےخرچ نہ ہوئےتو کسی کو معافی نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:میئر باغ کا انگ انگ کرپشن میں ڈوبا ہوا،جلد گھر بھیجیں گے، افراز گردیزی کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ اچھے کام پر سی ایم میرٹ بیج جبکہ کرپشن پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،عوام کا پیسہ خورد برد کرنے والا ہر شخص سلاخوں کے پیچھے ہوگا،کرپشن مقدمات میں عہدہ، تعلق یاسفارش کسی کو نہیں بچا سکے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026