بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا ٹریننگ ڈرون کچھ دیر قبل تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹریننگ ڈرون دورانِ پرواز تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔
ذرائع کے مطابق ڈرون مشن پر تھا تاہم کسی قسم کے اسلحہ سے لیس نہیں تھا۔
واقعے میں جانی نقصان یا دیگر نقصانات کے حوالے سے فوری طور پر مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔




