اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی جانب سے تمام بینیفشری خواتین کیلئے اہم پیغام جاری کردیا گیا ۔
ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق بینیفشری خواتین کے وظائف کی رقم حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے اور اس رقم پر صرف اور صرف آپ کا حق ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی شخص کو یہ اختیار نہیں کہ وہ آپ کے وظائف کی ادائیگی رکوائے، آپ سے رقم کا مطالبہ کرے یا آپ کے وظیفے میں کسی قسم کی کٹوتی کرے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کا بڑا اقدام، پمز کی نرس کو ایک کروڑ روپے کا چیک مل گیا
ترجمان کے مطابق بی آئی ایس پی خواتین کسی بھی قسم کی دھمکی یا بلیک میلنگ میں نہ آئیں اور اپنے وظائف کی رقم بلا کسی کٹوتی کے پوری وصول کریں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص آپ کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالے یا آپ سے رقم کا مطالبہ کرے تو فوری طور پر ہیلپ لائن 080026477 پر اطلاع دیں۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کیلیے مفت سم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 10 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ہرزہ سرائی ،کئی سوالات اٹھنے لگے
پروگرام سے مالی امداد حاصل کرنے والی خواتین کیلیے 10 ستمبر تک اپنے قریب ترین بی آئی ایس پی دفتر سے مفت سم حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
بی آئی ایس پی حکام نے خبردار کیا کہ جن مستحق خواتین نے ابھی تک اپنی مفت بے نظیر سم حاصل نہیں کی، ان کے اکاؤنٹس میں بے نظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط کی رقم منتقل نہیں کی جا سکے گی۔




