میرپورآزادکشمیرسے تعلق رکھنے والے 78 سالہ چوہدری نذیر حسین کسانہ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لے کر یہ ثابت کر دیا کہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔
تفصیلات کے مطابق تعلیم کے شوق اور مسلسل سیکھنے کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے 78 سالہ چوہدری نذیر حسین کسانہ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا ہے۔
نذیر حسین کسانہ جو ہمیشہ سے تعلیم کے فروغ کے حامی رہے ہیں نے اعلیٰ تعلیم کے اپنے دیرینہ خواب کو پورا کرنے کیلئے یہ تعلیمی سفر شروع کیا ہے۔
ان کا داخلہ علامہ یونیورسٹی کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہر عمر اور پس منظر کے افراد کیلئے معیاری اور قابلِ رسائی تعلیم فراہم کی جائے۔
چوہدری نذیر حسین کسانہ کا کہنا ہے کہ تعلیم ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے اور میرا ماننا ہے کہ سیکھنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔اوپن یونیورسٹی کے لچکدار تعلیمی نظام نے مجھے اپنی تعلیم جاری رکھنے کا موقع فراہم کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: نئے تعلیمی سال کا آغاز، مہنگی کتابیں خریدنا غریب والدین کیلئے بڑا چیلنج بن گیا
اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر فیصل شہزاد نے چوہدری نذیر حسین کسانہ کو داخلے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاان کا عزم ہم سب کیلئے مثال ہے۔
چوہدری نذیر حسین کسانہ کی کہانی ثابت کرتی ہے کہ حوصلہ، لگن اور علم کی پیاس کسی بھی عمر میں انسان کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔
ان کا داخلہ یقینی طور پر بہت سے دیگر افراد کیلئے حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا کہ وہ اپنی تعلیمی خواہشات کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں، چاہے ان کی عمر کچھ بھی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ تعلیمی ادارے بزنس حب بنے ہوئے ہیں، ہزاروں روپوں کی صورت میں اپنے لاکھوں بنا رہے:غلام اللہ اعوان