اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اوگرا نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔
وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 8 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن
پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالامولا: زعفران کی کاشت کے فروغ کیلئے تربیتی پروگرام، ولیج آرگنائزیشن کی ازسرِنو تشکیل
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 2 ستمبر کے لیے ہوں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کھلاڑیوں کی سلیکشن معاملے پرعدم مشاورت،مصباح الحق سلیکشن کمیٹی سے مستعفی
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جا رہا ہے۔




