ن لیگی کارکن راجہ مختار لاہور میں لٹ گئے ،وزیراعلیٰ مریم نواز سے انصاف کی اپیل

Pakistan SCO Summit 2026

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر کے رہائشی راجہ مختار لاہور میں لٹ گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملزمان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ ۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن مظفرآباد حلقہ کھاوڑہ کے معروف رہنما راجہ مختار لاہور میں فراڈیوں کے ہتھے چڑھ گئے ۔

فراڈیئے راجہ مختار سے اٹھارہ لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے ۔ راجہ مختار کے ساتھ فراڈ کا معاملہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک گاڑی لینے لاہور پہنچے تھے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مریم نواز سے بیرسٹر افتخار گیلانی کی اہم ملاقات، اصلاحاتی ایجنڈے پرعملدرآمد کا عزم

ن لیگی کارکن راجہ مختار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ او ایل ایکس پر انہوںنے ایک گاڑی دیکھی جس کی قیمت 18لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی ۔

جب وہ لاہور پہنچے تو انہیں گاڑی دکھائی گئی ساتھ انہیں تمام کاغذات دیئے گئے اور وہ اصلی کاغذات تھے تاہم جب وہ گاڑی لیکر لاہور سے نکلے تو راستے میں پولیس نے چیکنگ کی تو وہ گاڑی ٹمپرڈ نکلی۔

راجہ مختار کا کہنا تھا کہ میں نے لاہور میں موجود قریبی دوست کو بلا لیا اور گاڑی کے کاغذات چیک کروائے تو وہ درست تھے لیکن گاڑی کے چیسز نمبر جعلی نکلے جس کے بعد پولیس نے گاڑی تھانے منتقل کردی ۔

راجہ مختار نے اپنی افسوسناک روداد سناتے ہوئے کہا کہ بڑی مشکل سے اٹھارہ لاکھ روپے گاڑی کیلئے جمع کئے تھے ، دوسال ہوگئے لاہور کے چکر کاٹ رہا ہوں مگر پولیس تعاون کرنے سے گریزاں ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گلوریا شہزادی کو نہیں جانتا، منگنی کا فیصلہ ہوا تو اعلان خاندان ہی کرےگا، بلاول

راجہ مختار نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے پارٹی کارکن ہیں ۔ راجہ ثاقب مجید کو کامیاب کروانے اور ان کی الیکشن مہم چلانے میں پیش پیش رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ راجہ ثاقب مجید بھی اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں وہ بھی کوشش میں کہ ان کا مسئلہ حل ہوجائے ۔

انہوں نے زیراعلیٰ مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ وہ پنجاب پولیس کو خصوصی ہدایات دے کر میرے معاملے کا حل نکالیں ۔ اور انہیں انصاف دلانے میں کردار ادا کریں۔

Pakistan SCO Summit 2026