مریم نواز سے بیرسٹر افتخار گیلانی کی اہم ملاقات، اصلاحاتی ایجنڈے پرعملدرآمد کا عزم

Pakistan SCO Summit 2026

لاہور (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیربیرسٹر افتخار گیلانی کی اہم ملاقات ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ریاستی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مودی نے پہلے جنگ کے میدان میں اب عالمی عدالت میں بھارت کو ذلیل کروا دیا،خواجہ آصف

وزیراعلیٰ پنجاب نے نومنتخب وزیراعظم افتخار گیلانی کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ افتخار گیلانی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے 100 روزہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گلوریا شہزادی کو نہیں جانتا، منگنی کا فیصلہ ہوا تو اعلان خاندان ہی کرےگا، بلاول

وزیر اعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے پنجاب میں تاریخ ساز ترقیاتی منصوبوں پر مریم نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پنجاب کے ترقیاتی منصوبے آزاد کشمیر کی ترقی کیلئےمثال قرار دیئے ۔

نو منتخب وزیراعظم آزادکشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت اور رہنمائی میں آزاد کشمیر کو ترقی کی مثال بنانا چاہتے ہیں۔

اس ملاقات سے قبل صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم افتخار گیلانی اور سپیکر طارق فاروق کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور مبارکباد دی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔

Pakistan SCO Summit 2026