اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر اور آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین اور پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سیکریٹری جنرل و سابق وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ کل اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی جانب سے اہم پریس کانفرنس کل بروز پیر 31 اگست 2026 دوپہر 2 بجے اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی قیادت اور دیگر اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی آزادکشمیر، توصیف عباسی، چوہدری عارف اور ثقلین شاہ کو شوکاز، فہیم فاروق سمیت 3 رہنماؤں کی رکنیت ختم
پریس کانفرنس کے دوران پارٹی قیادت کی جانب سے موجودہ سیاسی صورتحال، آزادکشمیر کے اہم سیاسی معاملات، عوامی مسائل اور دیگر اہم امور پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر پارٹی رہنما آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا مؤقف بھی واضح کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم افتخار گیلانی کی لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت سے ملاقات
پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر و قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین اور سیکریٹری جنرل و سابق وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور پریس کانفرنس مختلف سیاسی امور پر اظہار خیال کریں گے۔ دیگر اراکین اسمبلی بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر کا2 روز میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں ایک اہم پارلیمانی جماعت کی حیثیت رکھتی ہے، جبکہ چوہدری محمد یاسین قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے اسمبلی میں اپوزیشن کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران پارٹی قیادت کی جانب سے موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مؤقف سامنے آنے کی توقع ہے۔




