میرپور (کشمیر ڈیجیٹل) چکسواری میرپور سے تعلق رکھنے والے میناز حسین شاہ نے کالعدم عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے عاشق فردوسی کو اپنے بیانات پر نظرِ ثانی کرنے کا پیغام دیا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں میناز حسین شاہ نے عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تنظیم کے احتجاجی اقدامات کے باعث ریاست کے کئی بے گناہ افراد کے بچے جان سے گئے اور متعدد خاندان متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ عاشق فردوسی کا لب و لہجہ ریاست کے روایتی سیاسی و سماجی کلچر کی عکاسی نہیں کرتا۔ ان کے مطابق حالیہ واقعات میں کئی خاندانوں اور بچوں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما سردار امان کے خلاف تھانہ پلندری میں مقدمہ درج
میناز حسین شاہ نے عاشق فردوسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سابقہ بیان پر نظرِ ثانی کریں اور ایسے بیانات دینے سے گریز کریں جو معاشرے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔




