اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی مسلم لیگ ن آزادجموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی رہائشگاہ پہنچ گئے ۔
مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر نے وزیراعظم افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزادکشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم افتخار گیلانی صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی ہدایت پر شاہ غلام قادر کو منانے کیلئے ان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخار گیلانی کا انٹرنیٹ سروس بحالی ،تعلیمی ادارے ، آمدورفت کھولنے کا اعلان
وزیراعظم افتخار گیلانی نے آزادجموں و کشمیر میں ۔مسلم لیگ ن کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر شاہ غلام قادر کے کردار کو سراہا
وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے شاہ غلام قادر کو حکومتی معاملات میں تعاون کی درخواست کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پارٹی صدر حکومتی نظام چلانے کی مشاورت میں شامل رہیں گے
مزید یہ بھی پڑھیں:سانحہ پمز کی انکوائری مکمل : 10افسران قصوروار قرار ، عہدوں سے ہٹانے کی سفارش
وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے کا کہ امید ہے کہ شاہ غلام قادر آزادجموں و کشمیر میں قائد پاکستان محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق گڈ گورننس کے فروغ کیلیے انہیں اپنی قیمتی آرا سے نوازیں گے۔
یاد رہے کہ پارٹی صدر شاہ غلام قادر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو بطور وزیراعظم نامزدگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ نہیں دیا تھا




