آزاد کشمیر کے دیگر شہروں کی طرح میرپور میں بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت، جوش و جذبے اور بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔ اس پرمسرت موقع پر شہر بھر میں مساجد، بازاروں، گلیوں اور اہم شاہراہوں کو سبز جھنڈیوں، برقی قمقموں اور خوبصورت سجاوٹ سے آراستہ کیا گیا ہے۔
جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں مختلف مقامات پر محافلِ میلاد، نعتیہ پروگرامز اور دیگر مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جبکہ عاشقانِ رسول ﷺ درود و سلام اور نعت خوانی کے ذریعے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو عید میلادالنبی ﷺ پر مبارکباد
شہریوں کا جوش و خروش اور سیکیورٹی اقدامات
میرپور میں جشنِ میلاد کے موقع پر شہریوں میں خصوصی جوش و خروش پایا جا رہا ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مذہبی اجتماعات اور جلوسوں کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
شہر کی فضا درود و سلام کی صداؤں سے گونج رہی ہے اور شہری نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرت و تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں۔




