اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ میں اہم اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس نئے فیصلے کے تحت وفاقی سرکاری ملازمین کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 40 ہزار 7 سو روپے مقرر کی گئی ہے۔
حکومت کے اس اقدام کے تحت وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 3 ہزار 7 سو روپے کا مجموعی اضافہ کیا گیا ہے۔
کم تنخواہ والے ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس:
حکومتی احکامات کے مطابق جن ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 40 ہزار 7 سو روپے سے کم ہے، انہیں اس کمی کو پورا کرنے کے لیے خصوصی الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: میرپور: شہید سب انسپکٹر عدنان فاروق کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت مل گئی
اس اقدام سے کم آمدن والے ملازمین کو براہ راست مالی امداد اور راحت میسر آ سکے گی۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیے گئے اس نئے اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے باضابطہ طور پر کر دیا جائے گا۔حکومت کا یہ فیصلہ ملازمین کی کم از کم آمدن کی حد کو بہتر بنانے کے لیے نافذ العمل کیا جا رہا ہے۔




