اسماعیل بقائی

پاکستان خطے میں کشیدگی خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے: اسماعیل بقائی

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمےکیلئے کوششیں کر رہا ہے اور امن و استحکام کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔

ایران پاکستان تعلقات بہترین دور میں

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات تاریخ کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ایران کے دورے کو خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں کا حصہ قرار دیا۔

امریکی دباؤ قبول نہیں کریں گے

ایرانی ترجمان نے اس سے قبل کہا تھا کہ امریکا نے اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان کے مطابق ایران امریکی اقتصادی دباؤ کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔

مکہ معاہدے کی دعوت نہیں ملی

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کو مکہ معاہدے میں شمولیت کے لیے تاحال باضابطہ دعوت نہیں ملی۔ انہوں نے اس حوالے سے ایران کے مؤقف کو بھی واضح کیا۔

عمانی وزیر خارجہ آج تہران پہنچیں گے

ایرانی ترجمان کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البو سعیدی آج تہران کا دورہ کریں گے۔ دورے کا بنیادی مقصد خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشاورت کرنا ہے۔

آبنائے ہرمز کے معاملے پر مشاورت

اسماعیل بقائی نے بتایا کہ عمانی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران آبنائے ہرمز کے ساحلی ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت کو آگے بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کا اثر،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ