دھیرکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)راولپنڈی سے دھیرکوٹ جانے والا ایک مال بردار ٹرک ایکسپریس وے مانگہ کے قریب شدید حادثے کا شکار،جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
حادثے کے نتیجے میں گاڑی کے کیبن میں موجود ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ حادثہ رات گئے اس وقت پیش آیا جب مال بردار ٹرک (رجسٹریشن نمبر RIS 2818) راولپنڈی سے تازہ سبزی لے کر دھیرکوٹ کی طرف رواں دواں تھا۔
ذرائع کے مطابق سفر کے دوران ایکسپریس وے مانگہ کے نزدیک ٹرک کو اچانک حادثہ پیش آیا۔ اس موقع پر ٹرک کے کیبن میں سونا اور آرام کرنا عبد الصبور بھٹی کیلئے جان لیوا ثابت ہوا اور وہ شدید چوٹیں آنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور: شہید سب انسپکٹر عدنان فاروق کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت مل گئی
متوفی کا تعلق دھیرکوٹ کے قریبی علاقے کوٹلی سے تھا اور وہ انتہائی شریف النفس اور محنتی انسان کے طور پر جانے جاتے تھا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
متوفی کی نمازِ جنازہ دھیرکوٹ میں ادا کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ بعد ازاں میت کو ان کے آبائی گاؤں کوٹلی کلس منتقل کیا گیا جہاں دوسری نمازِ جنازہ کے بعد انہیں اشکبار آنکھوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان،الرٹ جاری
ان کی وفات پر سیاسی سماجی اور مختلف مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور لوحقین سے تعزیت اور مرحوم کی بخشش کیلئے دعائے مغفرت کی ۔




