وزیر اعظم محمد شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے مسجدِ نبوی ﷺ میں حاضری دی اور روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر زیارتِ خاص کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔
سفر کے دوران وزیرِ اعظم نے مسجدِ نبوی ﷺ کے اندر واقع مبارک مقام ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور روحانی لمحات گزارے۔ اس اہم دورے میں نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
مدینہ منورہ: 8 اگست 2026.
وزیر اعظم محمد شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں حاضری دی.
وزیرِ اعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی.
وزیرِ اعظم نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری… pic.twitter.com/FEzIPWGdMf
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) August 8, 2026
مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی:
مدینہ منورہ آمد سے قبل وزیر اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ معاہدہ پر دستخط میرے لئے باعث اعزاز،یہ تینوں ملکوں کے مفاد میں ہے، وزیراعظم
عمرہ کی ادائیگی سے پہلے وزیر اعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفد کے دیگر ارکان کو کعبہ شریف کی زیارتِ خاص کا شرف بھی حاصل ہوا، جہاں تمام رہنماؤں نے عبادت کی اور ملک و قوم کی بہتری کے لیے خیر و برکت کی دعائیں کیں۔
دورے کی مذہبی اور سفارتی اہمیت:
اس دورے کو پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اور قریبی برادرانہ تعلقات کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اعلیٰ سطحی قیادت نے مذہبی فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ باہمی خیر و برکت اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے خصوصی طور پر دستِ دعا بلند کیے۔




