راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان آرمی اور سول انتظامیہ راولاکوٹ کے اشتراک سے رمضان نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔
یہ ٹورنامنٹ 17 مارچ سے 20 مارچ تک راولاکوٹ خان اشرف خان سپورٹس کمپلیکس راولاکوٹ میں منعقد ہوگا ۔
ٹورنامنٹ میں راولاکوٹ کی آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی،تمام میچز رات کے اوقات میں کھیلے جائیں گے جو کہ رات 9 بجے سے 12 بجے تک جاری رہیں گے۔کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ریفریشمنٹ کا بندوبست ہو گا
اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کی فاتخ ، رنراپ ٹیم اور بہترین کاردگرگی کا مظاہرہ پیش کرنے والے کھلاڑی کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔
یہ ٹورنامنٹ نہ صرف نوجوانوں کی فٹبال میں دلچسپی کو بڑھائے گا بلکہ پونچھ ڈویژن کے عوام کو تفریح کا موقع بھی فراہم کرے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔پی ایس ایل کے شیڈول کا اعلان ہوگیا،کون سی ٹیم کا میچ کب اور کہاں ہوگا؟