عامر رضا

وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار کے جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلال امتیاز ملٹری، ستارہ بسالت کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر پروموٹ کر دیا۔

شہباز شریف نے جنرل عامر رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں مبار کباد بھی دی ۔ جنرل عامر رضا اس سے قبل پا ک فوج میں چیف آف جنرل اسٹاف کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔

شہباز شریف نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ  لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا اہم قومی ذمہ بہترین طریقے سے سرانجام دیں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:26 نومبر پی ٹی آئی احتجاج کیس: وزیراعظم شہباز شریف، محسن نقوی، خواجہ آصف اور عطا تارڑ کو بڑا عدالتی ریلیف

وزیراعظم ہاؤس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جنرل عامر رضا کی ترقی اور تقرری کا باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔

جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی کے ساتھ انہیں ملک کے اسٹریٹجک کمانڈ ڈھانچے کی اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مون سون بارشیں؛ وزیراعظم شہباز شریف کا این ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کا حکم

جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی کو پاکستان کی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔