آزاد کشمیر میں نادرا موبائل رجسٹریشن وینز کے دوروں کا شیڈول جاری

مظفرآباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں موبائل رجسٹریشن وینز کے دوروں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شہریوں کو ان کے شناختی کارڈ کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کے لیے نادرا کی یہ موبائل رجسٹریشن وینز ،مظفرآباد، جہلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں 17 مارچ سے 21 مارچ 2025 تک دستیاب ہوں گی۔

شہری اپنے علاقے میں آنے والی موبائل رجسٹریشن وین پر آئیں اور بآسانی اپنا شناختی کارڈ بنوائیں، تفصیلات کے مطابق ضلع مظفرآباد میں 17 مارچ کو کومی کوٹ، 18 مارچ کو گھڑی دوپٹہ، 19 مارچ کو مجہوئی، 20 مارچ کو ٹھوٹہ اور 21 مارچ کو لنگر پورہ میں موبائل رجسٹریشن وینز سروس فراہم کریں گی۔ اسی طرح ضلع جہلم ویلی میں 17 مارچ کو لمنیاں، 18 مارچ کو میرابکوٹ، 19 مارچ ککڑ واڑہ، اور پھر 20 مارچ کو کومی کوٹ اور 21 مارچ کو گھڑی دوپٹہ میں نادرا وینز موجود ہوں گی جہاں شہری اپنے شناختی کارڈ کے حصول اور تجدید کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اوقات کا رکچھ اس طرح سے ہیں کہ پیر تا جمعرات، صبح 08:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک اورجمعہ ، صبح 08:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک دستیاب ہوں گے۔

نادرا حکام کے مطابق شہریوں کو قومی شناختی کارڈ کے حصول میں سہولت دینے کے لیے یہ خصوصی اقدام اٹھایا گیا ہے۔ موبائل وینز پر آکر عوام اپنے نئے شناختی کارڈ بنوا سکتے ہیں یا پرانے کارڈ کی تجدید کروا سکتے ہیں۔

رابطہ معلومات:
ویب سائٹ: www.nadra.gov.pk
ہیلپ لائن: 051111786100
موبائل صارفین: 1777

Scroll to Top