مصنوعی ذہانت بنانے والی مشہورعالمی کمپنی ’اوپن اے آئی‘ نے پاکستانی ماہرین کیلئے ایک شاندار موقع کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے اپنے بائیوسکیورٹی پروگرام’ میں پاکستان کو بھی شامل کر لیا ہے، جس کے تحت کامیاب ماہرین کو 50 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے) تک کا انعام دیا جائیگا۔
پروگرام کا مقصد کیا ہے؟
اس پروگرام کا مقصد اوپن اے آئی کے جدید ماڈلز (جیسے چیٹ جی پی ٹی) کو حیاتیاتی خطرات اور کسی بھی ممکنہ غلط استعمال سے محفوظ بنانا ہے۔
ماہرین کو کیا کرنا ہوگا؟
پروگرام میں شامل ہونے والے ماہرین کو اے آئی ماڈلز کے حفاظتی نظام کو پرکھنا ہوگا۔
سیکیورٹی میں موجود خامیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کرنی ہوگی۔
بڑی خامی ڈھونڈنے پر 50 ہزار ڈالر جبکہ چھوٹی یا جزوی خامیوں پر بھی کمپنی کی پالیسی کے مطابق انعام دیا جائے گا۔
کون درخواست دینے کا اہل ہے؟
یہ موقع ان پاکستانیوں کیلئے ہے جو سائبر سیکیورٹی، اے آئی ریڈ ٹیمنگ (سکیورٹی ٹیسٹنگ) یا اس سے متعلقہ شعبوں میں تجربہ رکھتے ہیں۔
درخواست کا طریقہ کار:
اہل امیدواروں کو اوپن اے آئی کے مخصوص پورٹل پر جا کر اپنی شناخت، ملک اور تجربے کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔ منتخب ہونیوالے ماہرین کو کام شروع کرنے سے پہلے ایک خفیہ داری کے معاہدے (NDA) پر دستخط کرنا ہوں گے تاکہ معلومات پبلک نہ ہوں۔
پاکستانی ماہرین کیلئے یہ نہ صرف بڑا مالی انعام جیتنے بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا نام بنانے کا ایک بہترین موقع ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں: میٹا نے اوپن اے آئی کے مزید 4 ماہرینِ مصنوعی ذہانت کی خدمات حاصل کر لیں




