مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کیلئے آئی ٹی بورڈ کے زیر اہتمام رزلٹ مینجمنٹ سسٹم RMS )کے حوالے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سینئر رکن الیکشن کمیشن خواجہ محمد احسن، رکن الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی، سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان، سیکرٹری اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد راشد حنیف، ناظم تعلقات عامہ طارق جمیل درانی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی ملک حامد صدیق و دیگر نے شرکت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن کا شیڈول4 جون سے قبل جاری کرینگے، چیف الیکشن کمشنرغلام مصطفیٰ مغل
اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کے تعاون سے جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عام انتخابات 2026 کے نتائج کو منظم اور بروقت انداز میں مرتب کیا جائے گا۔
اس سسٹم کے تحت انتخابی نتائج کو حلقہ وار، پولنگ اسٹیشن وار دیکھا جا سکے گا۔ اس جدید نظام کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، درستگی اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انتخابی مواد کی محفوظ اور بروقت ترسیل ہر صورت یقینی بنائی جائے، چیف الیکشن کمشنر
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کو صاف، شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدار بنانے کیلئے جد و جہد جاری ہے۔




