نیلم ویلی جانیوالی کوسٹر حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) راولپنڈی سے نیلم ویلی جانیوالی مسافروں سے بھری کوسٹر حادثے کا شکار ہوگئی ۔ افسوسناک حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

مقامی افراد کے مطابق راولپنڈی سے نیلم ویلی جانے والی ایک کوسٹر پٹہکہ رتڑہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کوسٹر گہری کھائی میں جا گری۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر بھر میں معمولاتِ زندگی رواں دواں، شہریوں نے کلعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی کال مسترد کر دی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوسٹر میں سوار 6 افراد جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے ، مقامی افراد کی بڑی تعداد اور ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مون سون بارشیں؛ وزیراعظم شہباز شریف کا این ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کا حکم

تفصیلات کے مطابق مذکورہ مسافروں سے بھری کوسٹر راولپنڈی سے وادیٔ نیلم جارہی تھی کہ پٹہکہ رتڑہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔

تاہم حادثے کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔