مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاکشمیر الیکشن، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو الیکشن مہم چلانے مظفرآباد پہنچ گئے ۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مظفرآباد پہنچنے پر کوہالہ پل اور اپرچھتر میں فقیدالمثال استقبال کیا گیا
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سردار جاوید ایوب کی قیادت میں کارکنوں نے مظفرآباد کوہالہ پل پربلاول بھٹو کا شاندار استقبال کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن مہم:سابق وزیراعظم نوازشریف 19 جولائی کو میرپور میں خطاب کرینگے
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں شہر سے کوہالہ تک شاندار ریلی نکالی گئی ۔ بلاول بھٹو کا کوہالہ پہنچے پر کارکنان کے جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے ۔
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے بلاول بھٹو کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں نے بلاول کی گاڑی پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ۔
بلاول بھٹو نے کارکنوں کا جوش دیکھ کر کہا کہ مظفرآباد میں زیادہ دن آپ کے پاس آیاہوں مگرانتخابی مہم چلائیں مجھے آج یہاں سے راستہ تو دیں۔
بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین بھی شریک ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جھلک دیکھنے کیلئے کوہالہ پل پر جیالوں اور کشمیر کے عوام کی بڑی تعداد امنڈ آئی
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن آزادکشمیر کا پولنگ اسٹیشنز پرموثر سکیورٹی انتظامات کا فیصلہ
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کے لئے مظفرآباد سے کوہالہ پل تک عوام اور کارکنان ریلی کی صورت میں آئے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر مظفرآباد میں جشن کا سماں، شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔بلاول بھٹو زرداری پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر عوام اور کارکنان کی فلک شگاف نعرے بازی، فضا جئے بھٹو سے گونج اٹھی۔ کوہالہ پل سے مظفرآباد شہر تک ریلی کی صورت میں لے جایا گیا۔




