میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 19 جولائی 2026 کو آزاد کشمیر کے شہر میرپور کا دورہ کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کسی بھی شرپسند گروہ کو آزاد کشمیر کا پرامن ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے، رانا ثناء اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
یہ دورہ آزاد جموں و کشمیر میں 27 جولائی 2026 کو ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کی مہم کے سلسلے میں شیڈول کیا گیا ہے۔
میاں نواز شریف میرپور آمد پر مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے اور مقامی پارٹی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن کلین اپ جاری،عوام، کاروبار، تعلیم کو یرغمال بنانے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے،سیکرٹری داخلہ
حکام کے مطابق انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اور میرپور سمیت دیگر تمام حلقوں میں انتخابی عمل کو پرامن طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔
میاں نواز شریف کے علاوہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز بھی آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گی۔
وفاقی وزراء نے انتخابی تاخیر کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے انتخابات کے پرامن انعقاد کی یقین دہانی کرائی ہے




