گیانا میں کھیلی جانے والی گلوبل سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
گلوبل سپر لیگ کیلئے لاہور قلندرز کو نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے۔ ٹیم میں پرویز حسین، شایان جہانگیر، ڈیلانو پوٹگیر اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔
ان کے علاوہ اسامہ میر، شامل حسین ، محمد نعیم ، عمران رندھاوا ،مہران ممتاز ، فرحان یوسف ، شہاب خان ، محمد باسط اور علی شبیر بھی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ۔
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ گلوبل سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر کر دئیے گئے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک افریقہ انڈر 19 ویمنز سیریز، نیشنل بینک اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت
سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے اسکواڈ اور ہیڈ کوچ کی تقرری کا اعلان کیا۔
Locked. Loaded. Qalandar. 💚
Here’s your Lahore Qalandars squad for the Global Super League 2026.#QalandarDilSe #Number1TeamForAReason #gslt20 pic.twitter.com/Qv6dJb0WiF
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) July 13, 2026
عاطف رانا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ شان ٹیٹ وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ان کا وننگ مائنڈ سیٹ ہے ۔
لاہور قلندرز کا اسکواڈ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ، نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ایکسپوژر ملے گا اور سیکھیں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نوجوان کرکٹرز پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں ،قومی سلیکٹر مصباح الحق
واضح رہے کہ گلوبل سپر لیگ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا میں کھیلی جائے گی۔ لاہور قلندرز اورپرتھ اسکارچرز کے درمیان پہلا میچ 23 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔




