سیریز

پاک افریقہ انڈر 19 ویمنز سیریز، نیشنل بینک اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی ہوم سیریزکیلئے شائقینِ کرکٹ کو ایک بڑا تحفہ دے دیا ہے۔

پی سی بی کے حالیہ اعلان کے مطابق 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل اس سیریز کے تمام میچز دیکھنے کیلئے شائقین سے کوئی ٹکٹ فیس وصول نہیں کی جائے گی اور ان کا کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں مفت ہو گا ۔

ظہیر عباس اور ماجد خان انکلوژرز شائقین کیلئے وقف:
رپورٹ کے مطابق کرکٹ کے دیوانے کراچی کے تاریخی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بغیر کسی ٹکٹ کے داخل ہو کر اپنی پسندیدہ ٹیموں اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کر سکیں گے۔ پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ میچز کے دوران شائقین کے لیے خصوصی طور پر ظہیر عباس انکلوژر اور ماجد خان انکلوژر کھولے جائیں گے، جہاں بیٹھ کر وہ اس سنسنی خیز سیریز سے مفت لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

سیریز کا شیڈول اور مقام:
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ویمنز ٹیموں کے درمیان یہ ہوم سیریز 14 جولائی سے شروع ہو رہی ہے۔ سیریز کے تمام پانچوں ٹی ٹوئنٹی مقابلے کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں کپتانوں کی جانب سے ٹرافی کی رونمائی:
سیریز کے باقاعدہ آغاز سے قبل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے چمکتی ہوئی ٹرافی کی رونمائی کی۔ اس تقریب میں پاکستان کی انڈر 19 کپتان فضہ فیاض اور جنوبی افریقہ کی کپتان میکی وین وورسٹ نے شرکت کی اور سیریز میں بہترین کھیل پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ : ماہر نجوم کی انگلینڈ اور ارجنٹینا کے سیمی فائنل کی پیشگوئی