ماہر نجوم

فیفا ورلڈ کپ : ماہر نجوم کی انگلینڈ اور ارجنٹینا کے سیمی فائنل کی پیشگوئی

فیفا ورلڈ کپ میں ماہر علم نجوم نے انگلینڈ اور ارجنٹینا کے سیمی فائنل میچ سے متعلق پیشگوئی کردی ہے۔

کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے اضافی وقت میں سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے شکست د یکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی اور اب ارجنٹائن کی نظریں انگلینڈ سے سیمی فائنل پر مرکوز ہیں۔

تاہم اس دوران ماہر علم نجوم کی پیش گوئی نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کا مستقبل میں 64 ٹیموں کا ورلڈکپ کروانے کا عندیہ

جیورجیو آرماس ایسے ماہر نجوم ہیں جو جنوبی امریکی فٹ بال سے متعلق پیشگوئیاں کرنے کیلئے مشہور ہیں، جن میں چلی کا کولو کولو، پیرو کا الیانزا لیما، پیراگوئے کا اولمپیا، اور ارجنٹائن کا بوکا جونیئرز، ریسنگ اور قومی ٹیم شامل ہیں۔

اب جیورجیو آرماس نے میچ کے حتمی نتیجے کی پیش گوئی نہیں کی کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ بدھ کو ہونے والے اس میچ میں دونوں ٹیمیں برابر کی پوزیشن پر ہیں۔

آرماس نے یہ پیش گوئی بھی کی کہ ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں اور وہ میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے اور اپنا بہترین کھیل سے مداحوں کو لطف انداز کرینگے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نوجوان کرکٹرز پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں ،قومی سلیکٹر مصباح الحق

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن اور انگلینڈ کا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں اسپین اور فرانس آپس میں مدمقابل آئیں گی۔