وادی لیپہ: برفباری کے دلکش نظارے، مگر راستے خطرناک ، سیاحوں کے لیے الرٹ !

وادی لیپہ میں حالیہ برفباری نے قدرتی حسن کو چار چاند لگا دیے ہیں جہاں برف سے ڈھکے پہاڑ، جمتے چشمے اور برف کے سفید گالے سیاحوں کے لیے جنت نظیر منظر پیش کر رہے ہیں۔ تاہم برف کی موٹی تہہ اور مسلسل برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن بڑھ گئی ہےجس سے سفری مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مجموعی طور پر اگلے ہفتے بھی وادی لیپہ میں ہلکی برفباری اور بارش کے امکانات موجود ہیں بالخصوص 13 اور 15 مارچ کے لیے الرٹ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی انتظامیہ نے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بغیر چین والے ٹائروں کے گاڑیاں چلانے سے گریز کریں اور انتہائی ضروری سفر کے علاوہ باہر نکلنے سے احتیاط برتی جائے۔

Scroll to Top