ٹرمپ

ایران کو 3 سو ملین ڈالرز دینے کی باتیں جھوٹی خبر ہے : امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا ہے جن میں کہا جا رہا ہے کہ امریکہ ایران کو 300 ملین ڈالرز دے گا ۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ یہ ایک “فیک نیوز” ہے جسے ڈیموکریٹس نے پھیلایا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس بات پر راضی ہو گیا ہے کہ وہ کبھی بھی جوہری (نیوکلیئر) ہتھیار نہیں بنائے گا ۔

دوسری طرف، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو کے دوران اس سوال کا جواب دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایرانیوں کے مطابق انہیں 300 ارب ڈالر کے بحالی فنڈ (Reconstruction Fund) تک رسائی ملے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا،سب کو مبارکباد،ڈونلڈ ٹرمپ

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران کو اس قسم کی سہولت صرف اسی صورت میں مل سکتی ہے اگر وہ اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرے ۔ اس سے پہلے ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا تھا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے تقریباً تمام ارکان نے امریکہ کے ساتھ اس معاہدے کی حمایت کر دی ہے  ۔

ایرانی صدر کے مطابق معاہدے میں ملک کے فائدے اور حقوق کی حفاظت کے لیے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اہم کردار ادا کیا ہے، اور اس سمجھوتے کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ آیا امریکہ واقعی ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرنے میں سنجیدہ ہے یا نہیں ۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس سمجھوتے پر اتفاق ہو چکا ہے، جس پر آنے والے جمعے کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط کیے جائیں گے اور اسی روز سے’’آبنائے ہرمز‘‘ کو بھی جہاز رانی کے لیے مکمل طور پر کھول دیا جائے گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معاہدے کا مقصد امریکہ کے عزم کا امتحان لینا ہے : ایرانی صدر مسعود پزشکیان

جہاں ایرانی صدر اسے خطے اور مزاحمتی قوتوں کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دے رہے ہیں ، وہی امریکی قیادت نے واضح کیا ہے کہ ایران کو کسی بھی رعایت کا ملنا اس کی ذمہ داریاں پوری کرنے اور جوہری ہتھیار نہ بنانے کے وعدے سے مشروط ہے ۔