مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر میں جاری کشیدگی کم کرنے کیلئے کوآرڈینیشن کونسل تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔
کوآرڈینیشن کونسل میں اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ ججزریٹائرڈ سینئر بیوروکریٹس، وکلا، میڈیا نمائندگان، بیرون ملک مقیم کشمیری اور سینیئر صحافی شامل ہیں ۔
سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کی میزبانی میں کوآرڈینیشن کونسل کی ہنگامی پریس کانفرنس ہوئی جس میں سابق چیف جسٹس ریٹائر سید منظور حسین گیلانی نے خطاب کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہبازشریف کی اہم ملاقات،وزیراعظم فیصل راٹھور بھی شامل
ازاد کشمیر سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس سید منظور الحسن کیلانی سابق چیف جسٹس چوہدری ابراہیم ضیاء وائس چئیرمین پریس فاؤنڈیشن سردار ذوالفقار علی صدر سینٹر لپریس کلب سہیل مغل سابق سیکرٹری جنرل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی راجہ امجد حسین خان شامل تھے ۔
مرکزی قائدین نے آزاد کشمیر میں پرامن انتخابات کا انعقاد ناگزیر قرار دے دیا گیا۔
کوآرڈینیشن کونسل قائدین کا کہنا ہے کہ مہاجر نشستوں کو بنیاد بنا کر آزاد کشمیر کے امن کو تباہ کرنا یا انتخابات کو سبوتاز کرنا دانشمندی نہیں ہے
کوارڈینیشن کونسل قائدین کا کہنا ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت ازاد کشمیر کو مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولا کوٹ : پولیس اہلکاروں پر حملے، لاش کی بے حرمتی کی ویڈیو منظرعام پر
کوآرڈینیشن کونسل قائدین کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر ہی مہاجر نشستوں کا خاتمہ آزاد کشمیر کے آئین کے مطابق ہی ممکن ہو سکے گا۔
جعلی باشندہ ریاست سرٹیفکیٹ پرنوکری حاصل کرنا یا ممبر اسمبلی بننا باعث افسوس ہے حکومت کو عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پربروقت تحقیقات کرانا چاہیے تھا
عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کی کال کے باعث ازاد کشمیر کی سیاحت کو سخت نقصان پہنچایا گیا ہے
کوآرڈینیشن کونسل کے ممبران مظفرآباد، راولا کوٹ، میرپور اور راولپنڈی اسلام اباد میں پریس کانفرنسز کے ذریعے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کریں گے
کوآرڈینیشن کونسل نے عوامی ایکشن کمیٹی سے 9جون کی کال واپس لینے اورحکومت ازاد کشمیر اور انتظامیہ صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے




