اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی غیر ملکی سوشل میڈیا حمایت نے ریاست مخالف عزائم بے نقاب کردیئے
دنیا نیوز کے مطابق 7 جون کو راولاکوٹ میں آزادکشمیر پولیس اہلکاروں پر حملے اور لاش کی بے حرمتی کی خوفناک ویڈیوز سامنے آگئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کی صورتحال: وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا
دنیا نیوزذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے بلوائیوں نے پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر سیدھی گولیاں ماریں۔
ویڈیوز میں حملے اور شہید پولیس اہلکار کی لاش کی بے حرمتی کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔
اس گھنائونے عمل سے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مکروہ اور دہششتگردانہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گیا؛ فی تولہ نرخ میں 3 ہزار 94 روپے کی بڑی کمی
دنیا نیوز کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے آزادکشمیر میں فورسز کی فائرنگ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا
72 گھنٹوں میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کی دہشتگردانہ سوچ اور بھارتی بیانیہ بری طرح بے نقاب ہوگیا۔
بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے حق میں اعلامیہ بھی جاری کرچکا ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بیرون ممالک سے پاکستان مخالف سوشل میڈیا بھی فیک نیوز اور اے آئی مواد کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈے میں مصروف عمل ہے ۔




