لندن(کشمیر ڈیجیٹل)جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ریاست مخالف مسلح حملوں پر بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
اوورسیز کشمیریوں نے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے امن و استحکام برقرار رکھنے پر زور دیا۔
کشمیری نژاد برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال پر اوورسیز کشمیریوں کی گہری نظر ہے ۔ برطانوی پارلیمنٹرین کا کہنا ہے کہ ہم نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہر محاذ پر کام کیا ہے ۔ ہر فورم پرآواز اٹھائی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بیرون ممالک بیٹھے پی ٹی آئی یوٹیوبرز کو بڑا دھچکا، گلگت بلتستان عوام نے یوتھیا یوٹیوبرز کا بیانیہ اُڑا دیا
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ کشمیر کاز کیلئے آواز بلند کی ہے ۔او ر ہمارے آزادکشمیر میں بھائیوں کی رائٹس کی تحریک چل رہی ہے ہم ان کے حق میں بھی بات کی ہے ۔ اور ان کے حق میں ہم بات کرتے رہیں گے ۔
دنیا بھر میں عوام اپنے حقوق کیلئے نکلتے ہیں اور سٹیک ہولڈرز ان مظاہرین کی بات سنتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ان کے مسائل حل ہوسکیں۔ مگر احتجاج کے دوران پرتشدد حالات ناقابل قبول ہوتے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دنیا کی سب سے چوڑی سڑک کس ملک میں واقع ہے؟
کشمیری نژاد برطانوی پارلیمنٹرین کا کہنا تھا کہ کسی ملک میں کسی بھی جگہ اپنے حقوق کیلئے نکلنے والے لوگ پرامن ہوتے ہیں ، کسی قسم کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں نہ ہی کسی پر حملہ آور ہوتے ہیں بلکہ اپنے مطالبات کیلئے پرامن احتجاجی مارچ کرتے ہیں ۔ ایک گملا تک نہیں ٹوٹتا ۔




