مظفرآباد: بسناڑہ مین روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ، اہم شاہراہ بند

مظفرآباد: بسناڑہ مین روڈ (سیری) کے قریب مظفر آباد سے تقریبا 5 کلو میٹر کے فاصلے پرشدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد علاقوں کو ملانے والی شاہراہ بند ہو گئی جس سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سلائیڈنگ کے نتیجے میں بسناڑہ، اتراسی اور دیگر علاقوں کا مظفرآباد سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ اچانک مٹی اور پتھروں کے گرنے سے راستہ بند ہونے پر علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ٹریفک کی روانی بھی مکمل طور پر رک گئی ہے۔

Scroll to Top