آزادکشمیر الیکشن شیڈول جون کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے، ترجمان الیکشن کمیشن

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ترجمان آزاد جموں وكشمير الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزادجموں وکشمیر کے آئین کے مطابق قانون ساز اسمبلى کی آئینی مدت پوری ہونے سے قبل ساٹھ (60) ایام کے اندر عام انتخابات كا انعقاد لازمی آئینی تقاضا ہے۔

موجوده قانون ساز اسمبلى اسمبلی کا پہلا اجلاس 3 اگست كو متعمد ہوا تھا جس كى بنیاد پر اسمبلى كی آئینی مدت كا تعين كيا جاتا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق انتخابی شيڈول

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں آئی فونز ،سام سنگ کے فلیگ شپ فون سستے ہونے کا امکان

اسمبلى كي مدت کے اختتام سے كم از كم پینتالیس (45) روز قبل جارى كيا جانا ضرورى ہے تاکہ انتخابی عمل بروقت اور منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔ مذکورہ آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ عام انتخابات کا شیڈول جون کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

جس کے بعد انتخابی سرگرمیاں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر شفاف، آزادانہ، منصفانہ اور غير جانبدارنہ انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام ضرورى انتظامات مکمل کر رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ میں آٹو انڈسٹری پر ٹیکس نافذ کرنے کا پلان تیار

اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ اور مشاورت کا عمل جاری ہے تاکہ انتخابی عمل آئین وقانون کے مطابق خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔