بھارتی آرمی چیف کی شکست پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ، سندور 2 کا اعلان

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی نے کہا ہے کہ مسلح افواج ضرورت پڑنے پر آپریشن سندور 2 کے لیے تیار ہیں ۔ بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بری فوج ، ائرفورس اور بحریہ جنگ کی صلاحیت بڑھا رہی ہیں۔

بھارتی فوج کے شکست خوردہ سربراہ نے ان خیالات کا اظہار نیشنل ڈیفنس اکیڈمی پونے کے 150ویں کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے حاشیہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ تینوں مسلح افواج اگلے دور کی تیاری کر رہی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مذاکرات جاری،مہاجرین نشستوں پر اے پی سی طلب کی جائے گی،طارق فاروق

اُنہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کی جنگ زمین ، سمندر اور فضا تک محدور نہیں رہے گی بلکہ خلا اور سائبر اسپیس میں بھی لڑ ی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارتی فوج خود کو مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار کر رہی ہیں۔

بھارت کو مئی 2025ء کی لڑائی میں جس عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا وہ رہتی دنیا تک اسکے زخم چاٹتا رہیگا۔ بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی طرف سے آئے روز جو جارحانہ بیانات سامنے آرہے ہیں ان سے انکی شکست خوردگی واضح نظر آتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن کا شیڈول4 جون سے قبل جاری کرینگے، چیف الیکشن کمشنرغلام مصطفیٰ مغل

بھارتی فوج کے سربراہ کا یہ کہنا ہے کہ بری فوج ، ائرفورس اور بحریہ جنگ کی صلاحیت بڑھا رہی ہیں اور مستقل کی جنگوں کیلئے خود کو تیار کر رہی ہیں، ایک طرح سے اس بات کا اعتراف ہے کہ مئی 2025ء کی لڑائی میں پاکستان کی مسلح افوا ج کی صلاحیت مقابلے میں بھارتی فورسز کی صلاحیت صفر رہی ہے۔

تجریہ کاروں کا کہنا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کی طرف سے جو جارحانہ بنایات وقتاً فوقتاً سامنے آ رہے ہیں ، ان سے انکی بوکھلاہٹ صاف جھلکتی ہے۔بھارت اس طرح کے بیانات کے ذریعے محض اپنی ناکامیوں ، شرمندگیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔

حقیقت یہ ہے پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کو جس ذلت آمیز شکت سے دوچار کیا ، پوری دنیا اس کی معترف ہے۔