مظفرآباد میں احتجاج کرنے والوں کے مطالبات قابلِ غور اور کسی حد تک قابلِ جواز ہیں: قمر زمان کائرہ

Pakistan SCO Summit 2026

حکومت پاکستان کی ہائی پاور کمیٹی کے رکن پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے مذاکرات کے وقفے کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظفرآباد میں احتجاج کرنے والوں کے مطالبات قابلِ غور اور کسی حد تک قابلِ جواز ہیں۔

قمر زمان کائرہ کے مطابق جو کشمیری پاکستان میں آباد ہیں وہ یہاں ووٹ بھی ڈالتے ہیں، انتخابات میں حصہ لیتے ہیں اور حکومتی و ترقیاتی عمل سے بھی مستفید ہوتے ہیں، اس لیے آزاد کشمیر میں دوہرا یا متوازی نظام درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد مذاکرات: وفاقی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی میں ڈیڈ لاک، مذاکراتی عمل تعطل کا شکار

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے اصل نمائندگان کو مکمل آئینی و سیاسی اختیار ملنا چاہیے اور مظاہرین کے اس مؤقف میں خاصا وزن موجود ہے۔

واضح رہے کہ مظفرآباد میں 30 مئی 2026 کو ہونے والے ان مذاکرات کے تینوں ادوار خوشگوار ماحول میں جاری رہنے کے باوجود مہاجرین کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر فریقین کے مابین اختلافات برقرار رہنے کے باعث کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکے، جس کے بعد یہ مذاکراتی عمل ایک مرتبہ پھر تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی میں مذاکرات کامیاب ہونگے:شوکت جاوید میر

Pakistan SCO Summit 2026