جوش انگلس

ہم نے30 سے 40 رنز کم بنائے : آسٹریلوی کپتان جوش انگلس

Pakistan SCO Summit 2026

آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے کہا ہے کہ ہمارے بولرز نے اچھی اور بہترین لائن پر بولنگ کروائی تاہم ہم نے30 سے 40 رنز کم بنائے ۔

 راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے و ن ڈے میچ کے بعد آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بولرز نے مجموعی طور پر اچھی کارکردگی دکھائی اور بہترین لائن و لینتھ پر بولنگ کرائی، تاہم بیٹنگ کے شعبے میں ٹیم توقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھا سکی ۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے اس میچ میں کم از کم 30 سے 40 رنز کم بنائے، جس کا نتیجہ ٹیم کو شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا ۔

جوش انگلس نے کہا کہ پاکستانی کنڈیشنز اور وکٹوں کو سمجھنے میں مارنس لبوشین کا تجربہ ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ مارنس اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں شرکت کر چکے ہیں، جس کی وجہ سے وہ یہاں کی وکٹوں اور حالات سے بخوبی واقف ہیں اور ٹیم کو مسلسل مشورے دیتے رہتے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عرفات منہاس ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے

آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان جوس انگلس کے مطابق ایسی معلومات غیر ملکی ٹیموں کے لیے خاصی اہمیت رکھتی ہیں ۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44 اعشاریہ 1 اوورز میں 200 رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی ۔

آسٹریلوی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کر سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی ۔

جواب میں پاکستان نے 201 رنز کا ہدف نسبتاً پراعتماد انداز میں حاصل کر لیا اور 43 ویں اوور میں کامیابی اپنے نام کر لی ۔

قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ارجنٹیناکا26 رکنی اسکواڈ کا اعلان: لیونل میسی ٹیم کی قیادت کرینگے

غازی غوری نے بھی شاندار  65 رنز اسکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔ پاکستان نے اس کامیابی کیساتھ میچ پر اپنی برتری ثابت کر دی ۔

Pakistan SCO Summit 2026