پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر گلگت بلتستان سے گرفتار

گلگت (کشمیر ڈیجیٹل )گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا ہے ، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں اس معاملے پر بحث شروع ہوگئی ہے ۔

پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنید اکبر گلگت میں ایک سیاسی سرگرمی میں شرکت کے لیے پہنچے تھے ، تاہم انہیں راستے میں روک کر بعد ازاں حراست میں لے لیا گیا ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جنید اکبر کو پہلے ایک پولیس چیک پوسٹ پر روکا گیا، جہاں ان سے سفری دستاویزات اور دیگر معلومات طلب کی گئیں ۔ بعد ازاں انہیں مزید آگے جانے سے روک دیا گیا اور پھر گرفتار کیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جنید اکبر کا پی ٹی آئی سیٹ چھوڑ کر آزاد حیثیت سے بیٹھنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب وہ گلگت کے علاقے ہنزہ میں پارٹی ریلی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے ۔

جنید اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے پاس مطلوبہ این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) موجود نہیں ، جس کے باعث انہیں گلگت بلتستان میں داخلے یا سفر جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:قیوم نیازی نے ٹکٹ کیلئے اڑھائی کروڑ مانگے،صداقت حیات نے پی ٹی آئی قیادت کا پول کھول دیا

انہوں نے کہا کہ انہیں واپس جانے کے لیے کہا گیا، تاہم بعد میں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جنید اکبر کو ہنزہ کے علاقے میں حراست میں لیا گیا جبکہ پولیس یا متعلقہ حکام کی جانب سے اس معاملے پر باضابطہ تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں ۔