مظفرآباد: حلقہ کوٹلہ کے عہدیداران، کارکنان اور ذمہ داران کا ایک اہم مشاورتی اجلاس میاں محمد نواز شریف کی متوقع مظفرآباد آمد اور استقبال کے سلسلے میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونین کونسل بھیڑی وارڈ چھٹیاں گلی کھیتر سے سابق آزاد امیدوار ممبر لوکل کونسل راجہ نصیر احمد منہاس نے اپنے ساتھیوں سمیت باقاعدہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔
شمولیت اختیار کرنے والوں میں ندیم زمان راجپوت، اظہر حسن منہاس، راشد منہاس، اظہر منہاس، حماد زمان، انس مقبول منہاس، احمد رحمان منہاس، راجہ نوشاد منہاس، ضیاء الرحمن منہاس، قاری عبدالباسط، جواد منہاس اور عبدالراشد منہاس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ؛ ضلع کوٹلی کے مشہور سیاحتی مقام تتہ پانی کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا
نئے شامل ہونے والے رہنماؤں اور کارکنان نے محترمہ نورین عارف اور انجینئر فراز عارف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔
اجلاس کے دوران مقررین نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے تمام افراد کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آنے والے انتخابات میں نظریہ نواز شریف پر عمل پیرا رہتے ہوئے محترمہ نورین عارف کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ حلقے میں مسلم لیگ (ن) کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کیلئے بھرپور انداز میں کام جاری رکھا جائے گا جبکہ میاں محمد نواز شریف کی مظفرآباد آمد کے موقع پر تاریخی استقبال کی تیاریاں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔




