میٹا نے اپنے صارفین کے لیے رابطوں اور لاگ ان کے نظام کو مزید آسان بناتے ہوئے ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور تھریڈز استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کے لیے اب ایک ہی “مشترکہ لاگ ان سسٹم” متعارف کروانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بھاگتی دوڑتی زندگی کے اس دور میں جہاں لوگوں کے پاس ایک دوسرے سے ذاتی ملاقات کا وقت کم نکلتا ہے، وہاں میٹا کی یہ ایپس باہمی رابطوں کا سب سے موثر ذریعہ ثابت ہو رہی ہیں۔ خاص طور پر فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام ایسے پلیٹ فارمز ہیں جن کا استعمال کم پڑھے لکھے صارفین کے لیے بھی نہایت آسان ہے اور یہی ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک سے ماہانہ 3 ہزار ڈالر تک کمانے کا سنہری موقع، میٹا کا نیا پروگرام متعارف
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی جانب سے کیے گئے اس نئے اعلان کے تحت اب صارفین کو ہر ایپ کے لیے الگ الگ پاس ورڈ یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ ایک ہی پاس ورڈ کے ذریعے وہ تمام ایپس میں سائن ان (Sign-in) کر سکیں گے۔ یہ نیا “میٹا اکاؤنٹ” سسٹم موجودہ “اکاؤنٹس سینٹر” کی جگہ لے گا، جس سے سیکیورٹی اور رسائی کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ حکام کے مطابق، آئندہ ایک سال کے دوران تمام صارفین کو مرحلہ وار یہ سہولت فراہم کر دی جائے گی۔




