مظفرآباد :(3 مارچ 2025) آزاد کشمیر مرکزی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ3 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ59 ہزار 7 سو 75 روپے ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز کے مقابلے میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے باعث ہوئی۔ چاندی کی قیمت فی تولہ 3 ہزار، 2 سو روپے برقرار ہے۔ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 5 ہزار2 سو روپے رہی، جبکہ راولپنڈی، حیدرآباد، سکردو اور کوئٹہ میں یہ قیمت 3 لاکھ5 ہزار1 سو روپے ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چھ ماہ سے تنخواہوں کے منتظرسینیٹری ورکرز، بارش میں بھی خدمات انجام دینے پر مجبور
ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیاں، ڈالر کی قدر اور دیگر معاشی عوامل سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔