لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)پنجاب حکومت نے چھوٹے کاروبار کرنیوالے تاجروں اور کاروباری افراد کیلئے آسان کاروبار کارڈ اسکیم متعارف کروادیا گیا ہے جس کے تحت درخواست گزار 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض حاصل کر سکتے ہیں۔
اس اسکیم کا مقصد چھوٹے کاروباری افراد کو مالی مدد فراہم کرنا اور ان کے کاروبار کے روزمرہ اخراجات کو آسان بنانا ہے۔
قرض کی مدت تین سال مقرر کی گئی ہے اور ابتدائی 12 ماہ کیلئے ریوالونگ کریڈٹ کی سہولت بھی دی گئی ہے ۔
علاوہ ازیں تین ماہ کا گریس پیریڈ بھی فراہم کیاگیا ہے جس کے بعد قرض کی رقم 24 ماہ کی برابر قسطوں میں واپس کی جائے گی اور اس قرض پر سود کی شرح صفر فیصد ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران ، امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور، اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز بن گیا
قرض کہاں استعمال کیا جا سکتا ہے؟
قرض کی رقم کاروبار سے متعلق ادائیگیوں کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔
سپلائرز کو ادائیگی
یوٹیلٹی بلز
حکومتی فیس اور ٹیکس
کاروباری مقاصد کیلئے نقد رقم (کل رقم کا 25 فیصد تک)
تمام مالی لین دین ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے کیا جاتا ہے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔
اہلیت کی شرائط
درخواست گزار پاکستانی شہری ہو
عمر 21 سے 57 سال کے درمیان
درست قومی شناختی کارڈ اور رجسٹرڈ موبائل نمبر
کاروبار پنجاب میں واقع ہو
کریڈٹ ہسٹری صاف اور کریڈٹ و سائیکومیٹرک جانچ پاس ہو
ہر شخص یا کاروبار صرف ایک ہی درخواست دے سکتا ہے تاکہ حقیقی کاروباری افراد اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔
درخواست کا عمل
درخواست آن لائن پورٹل https://akc.punjab.gov.pk/landing کے ذریعے مکمل کی جاتی ہے جس میں ذاتی معلومات، کاروباری تفصیلات اور شناختی کارڈ کی تصدیق شامل ہوگی۔
درخواست کے ساتھ 500 روپے کی ناقابل واپسی پراسیسنگ فیس ادا کرنا ضروری ہے۔درخواست کی تصدیق کے بعد آسان کاروبار کارڈ جاری کیا جائے گا جس کے ذریعے قرض کی رقم تک رسائی ممکن ہوگی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شام 5 سے رات ایک بجے تک اڑھائی گھنٹے لوڈشیڈنگ کا فیصلہ
ابتدائی طور پر قرض کی رقم کا 50 فیصد پہلے چھ ماہ میں استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ باقی رقم بروقت رجسٹریشن اور تصدیق کے بعد جاری کی جائے گی۔
اضافی انتظامی اخراجات
اگرچہ قرض بلا سود ہے تاہم اس کے ساتھ کچھ اضافی چارجز شامل ہیں
سالانہ کارڈ فیس25000 روپے
فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی
لائف انشورنس چارجز
کارڈ جاری کرنے کی فیس
تاخیر سے ادائیگی پر بینک کی پالیسی کے مطابق جرمانے
حکومتی نگرانی اور معاونت
اربن یونٹ کی ٹیمیں چھ ماہ کے اندر کاروباری مقام کی فزیکل تصدیق کرتی ہیں
بعد میں ہر سال معائنہ کیا جاتا ہے تاکہ قرض کا صحیح استعمال یقینی بنایا جا سکے
کاروباری افراد کو پی ایس آئی سی اور بینک آف پنجاب کے ذریعے اسٹارٹ اپ کاروباروں کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز تک رسائی فراہم کی جاتی ہے
مزید رہنمائی کیلئے 1786 ہیلپ لائن دستیاب ہے
یہ اسکیم چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے لیے مالی معاونت کا ایک اہم قدم ہے اور پنجاب حکومت کی طرف سے کاروباری شعبے کو سہارا دینے کی کوششوں میں شامل ہے۔




