الیکشن کمیشن اجلاس، ووٹ اور پولنگ سٹیشن کی معلومات کیلئے سروس نمبر متعارف

مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل )چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔۔

اجلاس میں ممبر الیکشن کمیشن سید نظیرالحسن گیلانی، سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان سمیت الیکشن کمیشن کے افسران نے شرکت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ کا ایران کیخلاف محدود فوجی کارروائی کا عندیہ، وال سٹریٹ جرنل

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ عوام کی سہولت اور الیکشن کے عمل کو بھرپور انداز میں شفاف بنانے کیلئے ووٹ اور پولنگ اسٹیشن کی معلومات کیلئے چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر کے سروس نمبر8302کو بالکل مفت کیاجائے گا۔

عوام الناس 8302 پر بالکل مفت اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس / میسج کرکے اپنا ووٹ / پولنگ اسٹیشن چیک کر سکیں گے۔

عوام کی سہولت کیلئے ووٹر فہرستیں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز دفاترکیساتھ ساتھ ضلعی الیکشن کمیشن کے دفاتر میں بھی آویزاں کی جائیں گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن سندور کے بعد بھارتی عوام کا فوج پر غصہ!دہلی کی سڑک پر بریگیڈیئر کی پھینٹی لگا دی

چیف الیکشن کمشنرغلام مصفطی مغل نے کہاکہ ووٹ ایک مقدس امانت اور قومی فریضہ ہے، ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے تعلیمی اداروں میں سیمینارز کا انعقاد کروایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ووٹ کی اہمیت کے حوالہ سے بھرپور آگاہی فراہم کی جائے۔ اس موقع پر ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن نے کہا کہ ووٹ کی اہمیت کو جاگر کرنے کیلئے حکومت کے محکمہ مذہبی امور کے ذریعے علماء کرام / آئمہ کرام سے گزارش کی جائے کہ نماز جمعہ کے اجتماعات میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب،آئندہ 48 گھنٹے اہم

سید نظیر الحسن نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں کمیشن کی جانب سے خالی ہونیوالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کروانے کی بھی منطوری دی گئی۔