نیویارک میں کیا تبدیلی آئی؟ میئر ظہران ممدانی نے اپنی کارکردگی بتا دی

امریکا کے شہر نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی نے اپنے پہلے 100 دنوں کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت کا آغاز شہری سہولیات کی بہتری اور مہنگائی میں کمی کے وعدوں پر پیشرفت کے ساتھ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ظہران ممدانی( جو نیو یارک کے پہلے مسلم میئر ہیں ) نے کہا کہ ان کی ترجیحات میں بچوں کی دیکھ بھال، رہائشی مسائل اور روزمرہ شہری سہولیات کی بہتری شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات، معاہدہ سے چند قدم دور تھے، عباسی عراقچی

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی انتظامیہ نے ابتدائی مرحلے میں ہزاروں ڈے کیئر نشستیں بڑھانے کا منصوبہ شروع کیا ہے تاکہ کم آمدنی والے خاندانوں کو ریلیف دیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق ممدانی کے دور میں شہری انفراسٹرکچر پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے اور شہر بھر میں ایک لاکھ سے زائد گڑھے (پاتھولز) بھرے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے مسائل حل کرنا شہری حکومت پر عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ضروری ہے۔

تاہم انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا ہے، خاص طور پر ٹیکس پالیسیوں اور مہنگائی کم کرنے کے طریقہ کار پر اختلافات سامنے آئے ہیں۔

کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ امیروں پر زیادہ ٹیکس لگانے سے کاروبار اور سرمایہ شہر سے باہر جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یوگنڈا کے آرمی چیف کے ترکیہ سے انوکھے مطالبات، دھمکی بھی دیدی

ممدانی نے کہا کہ نیو یارک جیسے مہنگے شہر میں رہائش اور بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات عام شہریوں کو سب سے زیادہ متاثر کر رہے ہیں، اس لیے حکومت کو ہر ممکن اقدام کرنا ہوگا۔

ان کے مطابق شہری حکومت کی کامیابی صرف بڑے منصوبوں سے نہیں بلکہ روزمرہ مسائل کے حل سے بھی جڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت گڑھوں جیسے بنیادی مسائل حل نہیں کر سکتی تو عوام بڑے وعدوں پر کیسے اعتماد کریں گے۔

Scroll to Top