حویلی (کشمیر ڈیجیٹل)یونین کونسل چھانجل سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہتے ہوئے باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ۔
اس حوالے سے بمقام قائد منزل مسلم لیگ (ن) میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں نئے شامل ہونے والے کارکنان نے اپنے فیصلے کا اعلان کیا ۔
اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ وہ بانی ضلع حویلی مرحوم چوہدری محمد عزیز کے مشن اور نظریہ کی تکمیل کے لیے مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن رہے ہیں ، جو ایک خوشحال حویلی کی ضمانت ہے ۔
انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر انجینئر چوہدری محسن عزیز کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی قیادت میں پارٹی کو مزید مضبوط بنائیں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک ویژن ،نظریے کا نام ہے: جمیلہ خاتون
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مشکل حالات ، خصوصاً آپریشن بنیان المرصوص کے دوران انجینئر چوہدری محسن عزیز نے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ ہر موقع پر ان کے درمیان موجود رہے اور عملی طور پر قیادت کا حق ادا کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک، خصوصاً یو اے ای اور برطانیہ میں بھی چوہدری محمد عزیز کے چاہنے والوں کی جانب سے ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ انجینئر چوہدری محسن عزیز مستقبل میں اہم سیاسی کردار ادا کریں گے ۔
شرکاء نے اس موقع پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور پاک فوج کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں پاکستان کا مثبت کردار قابل تحسین ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد کی سیاست میں بڑی ہلچل: سردار تبارک علی کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ
تقریب کے اختتام پر نئے شامل ہونے والے کارکنان نے پارٹی قیادت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔




